54 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد، مقدمات درج

January 22, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) 54ملزمان گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے، 11اشتہاری ملزمان کوبھی گرفتار کیا گیا۔تفصیل کے مطابق منشیات فروشی کے الزام میں قطب پور پولیس نے ملزم محمد فاروق سے 2 بوتل شراب، تھانہ بہائو الدین زکریا نے ملزم محمد عرفان سے 12 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر نے ملزم جمیل سے 4 لیٹر شراب، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم عبدالصبور سے 5 بوتل شراب، 180 بوتل ولائیتی شراب، 180 لیٹر شراب، تھانہ قادر پور راں نے ملزم محمد قاسم سے 30 لیٹر شراب، 90 لیٹ لہن وچالو بھٹی، ملزم شہباز خان سے 30 لیٹر شراب، 30 لیٹر لہن وچالو بھٹی، ملزم محمد رضوان سے 1180 گرام چرس، ملزم نیئر عباس 1200 گرام چرس، تھانہ راجہ رام نے ملزم محمد افضل سے 1200 گرام چرس اور پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم حضوار بخش سے 15 لیٹر شراب برآمد کرلی ،ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد حسن سے پسٹل تین گولیاں، تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم صادق علی سے پسٹل دوگولیاں، تھانہ صدر شجاعبادنے ملزم محمد صدام سے پسٹل دوگولیاں اور تھانہ سٹی شجاعبادنے ملزم محمد ضیاء سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلی ،جواکھیلنے کے الزام میں تھانہ کینٹ نے ملزمان محمد حنیف، محمد ابراہیم، محمد اسلم، محمد معین، محمد سجاد، محمد ندیم، محمد خضر، علی طاہر، محمد نوید سے رقم 4560 روپے، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم بلخ شیر طارق سے رقم 330 روپے، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزمان عرفان، سلیم، عبدالمالک، جمشید اور محمد حسین سے رقم 1600 روپے اور ملزمان ماجد، تنویر، یوسف، رمضان اور عامر سے رقم 3500 روپے جبکہ ملزمان ساجد، اقبال، فیاض اور سجاد سے وٹک رقم 2400 روپے برآمد کر لیے،غیرقانونی گیس ریلفلنگ کے الزام میں تھانہ جلیل آباد نے ملزمان محمد عمیر، محمد خالد اور اورنگزیب، تھانہ صدر نے ملزم محمد رفیق غیر قانونی گیس ریفلنگ کرتے گرفتارکیاجبکہ 11اشتہاری ملزمان کوبھی گرفتارکیا۔