صحافی کالونی فیز ٹو کی منظوری، ہیلتھ کارڈ بھی ملیں گے،صدر ملتان پریس کلب

January 22, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم نے کہا ہے کہ وزیر اعلیʼ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت دیگر شہروں کی طرح ملتان کے شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی کوشاں ہے ملتان میں صحافی کالونی فیز ٹو کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ ملتانی صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے فہرست طلب کرلی گئی ہے۔ وہ ملتان پریس کلب کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔