• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی نعت خوانان ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نعت خواں کانفرنس آج ہوگی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مرکزی نعت خوانان ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نعت کانفرنس آج جمعرات بعد نماز مغرب درگاہ حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے مزار کے احاطہ میں ہوگی، مرکزی نعت خوانان ایسوسی کے صدر حمید نواز عاصم ، وحید نواز اور حامد نواز نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ کہ  قاری شاہد محمود قادری اور الحاج شہزاد حنیف مدنی کے علاوہ قاری محمد سعید نقشبندی، منیر حسین ہاشمی، محمد وقاص قادری ،حافظ محمد صدر رضا ،حامد خورشید۔وقار الحسن ،محمد نعمان بختیار سمیت دیگر ثنا خوان نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔
ملتان سے مزید