• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی اطلاع پر قریبی رشتہ دار کیخلاف مقدمہ درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) سٹی جلالپور پولیس نے 6سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی اطلاع پر قریبی رشتہ دار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ بستی باغ والا سے عبدالغفار نے پولیس کو اطلاع دی کہ میری بیٹی منہا گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم عبدالجبار اسے ورغلاکر کمرے میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا بچی کے شور شرابہ پر فرار ہو گیا اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اہلخانہ بیانی ہوئے کہ ملزم عبدالجبار کمسن بچی کا قریبی رشتہ دار ہے جو فرار ہوگیا تاہم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید