• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان چیمبر الیکشن میں بلا مقابلہمنتخب عہدیداران کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کا اعلان،صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد شفیق خان کارپوریٹ کلاس سے صدر، اظہر ممتاز ایسوسی ایٹ کلاس سے سینئر نائب صدر جب کہ عبدالوہاب ایسوسی ایٹ کلاس سے نائب صدر منتخب قرار پائے ہیں، تینوں عہدوں کے لیے کوئی دیگر کاغذات نامزدگی موصول نہ ہونے کے باعث امیدواروں کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید