• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) مبینہ پولیس مقابلے میں سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا، پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل 125پر سوار دو مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونیکی کوشش کی، اس دوران ملزمان کی موٹرسائیکل نہر کنارے لگے سیمنٹ کے بلاک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا اور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا پولیس کے مطابق ملزم ملتان سمیت دیگر اضلاع میں اسلحے کے زور پر شہریوں سے ڈکیتی، سرقہ بالجبر اور موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی چھیننے کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔
ملتان سے مزید