• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت خارج

ملتان( سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کوبو گس چیک ینے والے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے ۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد جاوید نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس ڈی ایچ اے نے گز شتہ سال مقدمہ نمبر 629/25درج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ مدعی نے کاروباری تعلقات کی بنیاد پر ملزم کو لاکھوں روپے کا سامان دیا اور بدلے میں چیک بھی وصول کیا جب مدعی نے چیک بنک میں جمع کرایا تو وہ ڈس آنر کردیا گیا تھا جس پر پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی ہے جبکہ وہ بے قصور ہے اور مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
ملتان سے مزید