ملتان( سٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پر گرفتار 5 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔ لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم محمد معین سے پسٹل ،گلگشت پولیس نے ملزم شبیر سے پسٹل ،الپہ پولیس نے ملزم جنید سے پسٹل دوگولیاں، صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم ارشد سے پسٹل جبکہ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عادل سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلیے پولیس نے گزشتہ روز ان ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔