• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں خواتین بائیکرز میں ہیلمٹ تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں روٹری کلب ملتان مڈ ٹاؤن اور سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار اور خواتین بائیکرز میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روٹری کلب کے کوآرڈینیٹر ساؤتھ سلیم ناصر نے کہا کہ روٹری کلب نوجوانوں کی سہولت اور معاونت کے لیے ہمیشہ تیار ہے جب کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ یونیورسٹی نے ایسا لرننگ ایکو سسٹم قائم کیا ہے جہاں طلبہ ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں، اور اسی نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کو روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کی تربیت دی جائے گی۔
ملتان سے مزید