ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک چل بسے

January 22, 2022

پشاور (جنگ نیوز) پاکستان کے ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک کینیڈا میں چل بسے ان عمر 71 سال تھی۔ وہ کچھ عرصے سے ڈمنشیا کے مرض میں مبتلا تھے ۔ ڈاکٹر ڈینس آئزک 11 جنوری 1951 ءکو پشاور میں پیدا ہوئے 1970ء میں خیبر میڈیکل کالج سے انہوں نے گریجویشن کی بعدازاں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 25 سال بطور ڈاکٹر خدمات انجام دیں پھر 2000ء میں اپنی فیملی کے ساتھ کینیڈا منتقل ہوگئے۔ ان کو 1979ء میں تمغہ حُسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ ان کے تحریر کردہ مشہور ڈراموں میں ’’دوراہا، سلاخیں، کرب، بارش ، کروبی اور تھوڑی سی زندگی ‘‘شامل ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے ڈرامہ سیریز ’’گیسٹ ہاؤس‘‘ کی کچھ اقساط بھی لکھیں جبکہ انھوں نے ثمینہ پیرزادہ کی فلم “انتہا” کا منظرنامہ بھی لکھا۔ڈاکٹر ڈینس آئزک نے ژول ورنی کے مشہور فرانسیسی ناول ’’ارائونڈ دا ورلڈ ان ایٹی ڈیز‘‘کا اردو ترجمہ بھی کیا۔