پشاور (لیڈی رپورٹر) نیوٹرل ڈاکٹر فورم نے پورے صوبے میں جمعرات سے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا نو سال سے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں عدم اضافے کے خلاف خیبر پختون خواہ کے ڈاکٹروں کی مشترکہ تنظیم نیوٹرل ہاؤس آفیسرز اینڈ ٹریننگ میڈیکل آفیسرز فورم آ ج (جمعرات کے روز) سے پورے خیبر پختونخوا میں گزشتہ 17روز سے جاری ہڑتال کے دوسرے فیز کے سلسلے میں قلم چھوڑ ہڑتال کرے گی۔ یہ اعلان نیوٹرل ڈاکٹر فورم کے چیئرمین ڈاکٹر عدنان آفریدی نے فورم کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔