پشاور ( لیڈی رپورٹر )پشاور یونیورسٹی ،انسٹی ٹیوٹ آف زولوجیکل سائنسز کے پی ایچ ڈی اسکالر بخت ترین خان نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع مکمل کرلیا۔ان کے پی ایچ ڈی مقالے کا موضوع ‘‘Molecular Analysis of Inherited Disorders from Selected Areas of Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan’’ تھا۔ بخت ترین خان نے اپنی تحقیق انسٹی ٹیوٹ آف زولوجیکل سائنسز جامعہ پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر محمد خسروان اور انسٹی ٹیوٹ آف بایومیڈیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مشرف جیلانی کی نگرانی میں مکمل کی۔