اسد شمیم کی یو اے ای کے شیخ محمد بن فیصل القاسمی کے سینئر مشیر کے طور پر تعیناتی

January 23, 2022

راچڈیل (نمائندہ جنگ) برطانیہ کے شہر راچڈیل سے تعلق رکھنے والے معروف تاجر کو متحدہ عرب امارات میں حکمران خاندان کے نجی دفتر میں سینئر مشیر کے طو رپر ذمہ داریاں مل گئیں راچڈیل کے معروف تاجر اسد شمیم کو متحدہ عرب امارات کے شاہی فرد شیخ محمد بن فیصل القاسمی کے نجی دفتر میں تعینات کیا گیا ۔شیخ محمد بن فیصل القاسمی کی ملکیت میں ایک بہت بڑا کاروبار چلایا جا رہا ہے، نجی دفتر متحدہ عرب امارات اور خلیج تعاون کونسل کے علاقے (سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور عمان) میں کاروبار شروع کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی مدد کرتا ہے، یہ متحدہ عرب امارات سے باہر ان منصوبوں پر مشترکہ پیشکشوں میں بھی سرمایہ کاری کرتا ہے جو سرمایہ کاری پر منافع لاتے ہیں اور ایک ممکنہ قرض دہندہ کے طور پر پہچان رکھتے ہیں۔اسد شمیم کی پوزیشن انہیں برطانیہ کے کاروبار سے متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کے ساتھ شیخ محمد بن فیصل القاسمی کو برطانیہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری جیسے ہاؤسنگ اور بزنس پارکس کے بارے میں مشورہ دیتے ہوئے دیکھی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان کی پوزیشن برطانیہ میں سرمایہ کاری کی اجازت دے گی، خاص طور پر گریٹر مانچسٹر میں وہ خدمات پیش کرینگے، اسد شمیم کا کہنا ہے کہ وہ عہدہ ملنے پر خوش اور خود کیلئے ایک اعزاز تصور کرتے ہیں، برطانیہ کے سب سے بڑے آن لائن فرنیچر اسٹورز میں سے ایک کے سی ای او شمیم نے اپنی خود مختار کنسلٹنسی سروس بھی بنائی اور اس کے نتیجے میں مختلف قانونی فرموں اور تنظیموں میں مشاورتی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ اس سے قبل ایشین بزنس لیڈرز ایوارڈ اور برٹش مسلم ایوارڈز میں ایک اعلیٰ تعریفی ایوارڈ جیت چکے ہیں،وہ لاء سوسائٹی کا ایک مقبول چہرہ بھی رہے ہیں اور حال ہی میں انصاف فار یو ‘ غیر منافع بخش تنظیم کی بنیاد رکھی ہے تاکہ پاکستان میں جاری قانونی مسائل کا سامنا کرنے والے خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔