روس، ایران اورچین کی بحری افواج کی مشقیں

January 23, 2022

ماسکو (نیوز ڈیسک) ایران، چین اور روس کی بحری افواج نے شمالی بحر ہند میں تیسری مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ یہ بات ایرانی سرکاری میڈیا نے گزشتہ روز بتائی۔ایرانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل مصطفیٰ تاجلدینی نے بتایا کہ ان میرین سیکورٹی بیلٹ 2020بحری فوجی مشقوں میں ایرانی مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب شریک ہیں اور یہ سترہ ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے میں جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں مختلف تکنیکی مشقیں انجام دی جا رہی ہیں، جن میں جلتی کشتی کو ریسکیو کرنا، ہائی جیک کشتی کو چھڑانا اور رات میں فضائی اہداف کو نشانہ بنانا شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان مشقوں کا مقصد سیکورٹی اور خطے میں اس کی اساس کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کو وسعت دینا ہے، تاکہ عالمی امن، بحری سیکورٹی اور مشترکہ مستقبل کا حامل ایک میرین کمیونٹی کا قیام ہے۔گزشتہ برس جون میں اقتدار سنبھالنے والے سخت گیر نظریات کے حامل صدر ابراہیم رئیسی چین اور روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو گہرا بنانے میں مصروف ہیں۔ ستمبر میں تہران نے شنگھائی تعاون تنظیم میں بھی شمولیت اختیار کر لی تھی۔ شنگھائی تعاون تنظیم وسطی ایشیائی ریاستوں کی ایک سیکورٹی تنظیم ہے، جس کی قیادت روس اور چین کرتے ہیں۔