بجلی و گیس کا بحران گھمبیر صورت اختیار کر چکا ہے, عوامی حلقے

January 23, 2022

پشاور(وقائع نگار) پشاور میں گزشتہ رات سے بارشوں کے باعث شہر بھر میں بجلی و گیس کا بحران گھمبیر صورت اختیار کر چکا ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوب چکے ہیں اور گیس نہ ہونے سے امور خانہ داری میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر کے مختلف علاقوں کاکشال، گل درہ،قائد آباد‘ آسیہ گیٹ میں گزشتہ روز سے گیس ناپید ہے جسکے باعث اہلیان علاقہ کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ مکین مہنگے داموں لکڑیاں لانے پر مجبور ہیں دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بھی غائب ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں جس نے عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے۔پشاور کے شہریوں نے صوبائی حکومت سے اس سلسلے میں نوٹس لیکر فوری بجلی و گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔