• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانس پشاور منصوبہ کے زیر التواء امورباہمی رابطے سےحل کریں، سمیع اللہ خان

پشاور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سمیع اللہ خان کی زیر صدارت ٹرانس پشاور کے اربن ٹرانسپورٹ منصوبے کے مختلف مقامات پر جاری سول ورکس منصوبوں کی پیش رفت، موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔معاون خصوصی سمیع اللہ خان نے مال آف حیات آباد اور دیگر بی ار ٹی کوریڈورز و اسٹیشنز کے سول ورک کی تکمیل اور حوالگی کے لیے واضح ٹائم لائن طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام زیر التواء کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ اجلاس میں سول ورکس کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں سے متعلق بھی معاون خصوصی کو آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام تکنیکی اور انتظامی مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں اور کام کی تکمیل کے لیے مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
پشاور سے مزید