• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر جامعہ پشاور کا چائنہ ونڈو کا دورہ

پشاور(جنگ نیوز) جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے چائنہ ونڈو پشاور کا دورہ کیا اور اسے پاک چین دوستی، ثقافتی روابط اور عوامی سطح پر دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کا شاندار مرکز قرار دیا۔ وائس چانسلر نے چائنہ ونڈو کی مختلف گیلریوں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں چین کی تاریخ، ثقافت، روایات، ترقی اور پاکستان اور چین کے دیرینہ دوستانہ تعلقات سے متعلق رکھی گئی اشیاء اور معلومات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے گیلریوں میں موجود مختلف نمائشوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور چائنہ ونڈو کی جانب سے پاک چین دوستی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے اور اس دوستی کو مضبوط بنانے میں ایسے مراکز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پشاور سے مزید