پشاور (لیڈی رپورٹر) صوبہ خیبر پختونخوا کے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن (RTS) کے کمشنر شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت ہیڈ کوارٹرز عملے کی موجودگی میں صوبہ بھر کے اضلاع میں تعینات تمام ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران (DMOs) کے ساتھ پیشہ ورانہ امور میں مزید بہتری و جدت لانے کیلئے ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبے بھر کے عوام کو خدمات کی فراہمی، نگرانی اور عوامی آگاہی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور عوامی رابطے وسیع کرنے کے فیصلےانہیں مزید نتیجہ خیز بنانے کیلئے فیصلے کئے گئے۔