• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر بیلٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جونیئر بیلٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں وائٹ بیلٹ سے لیکر یلو بیلٹ تک مرد و خواتین جونیئر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹیسٹ میں کامیاب کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر لڑکیوں میں حورین آفتاب نے پہلی، نیہا اسرار نے دوسری جبکہ خکلا شیرانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکوں میں سید موسیٰ شاہ نے پہلی، رومان خان نے دوسری اور فواد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پشاور سے مزید