سیلز ٹیکس اور بجلی، گیس کی عدم دستیابی پر تشویش ہے،ایکسپورٹ پروسیسنگ رسالپور

January 23, 2022

پشاور(جنگ نیوز)ایکسپورٹ پروسیسنگ زون رسالپور میں تمام انڈسٹریلسٹ کی موجودگی میں سید محمود، وائس چیئرمین کی صدارت میں ایک میٹنگ کا اہتمام ہوا جس میں ای پی زیڈ کے صنعتکاروں کو درپیش مسائل سے متعلق مثبت بات چیت کی گئی۔جن اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں زمینی راستے سے افغانستان اور کاروں کی برآمدات پر زیرو ریٹنگ کی سہولت پر پابندی، وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں منظور کیے گئے فنانس بل میں ای پی زیڈ کے لیے درآمدات پر سیلز ٹیکس عائد کرنا، بجلی اور گیس کی عدم دستیابی، آف شور اکاؤنٹ کی سہولت کی قریب سے دستیابی میں سرکاری بنک کی عدم موجودگی اور زون کے احاطے میں اے این ایف معائنہ ٹیم کی دستیابی پر زور ڈالا۔ آخر میں حکومتی نمائندوں نے تمام انڈسٹریلسٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ ساتھ ہی کسٹم کے نمائندے نے سے متعلق تمام انڈسٹریلسٹ کو ٹریننگ دینے کا اعلان کیا.