امریکا نے چینی پروازوں پر پابندی عائد کردی

January 24, 2022

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) امریکا نے بھی چین سے آنے والی 44پروازیں 2 ماہ کیلئے معطل کردیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے چین سے آنے والی پروازوں پر 30جنوری سے پابندی عائد کردی۔ امریکی حکام کے مطابق چین سے آنے والی 44 پروازوں پر عائد پابندی 29 مارچ تک برقرار رہے گی۔ امریکا نے چینی پروازوں کی معطلی کا فیصلہ چین کی 4فضائی کمپنیوں کی جانب سے امریکا کیلئےپروازوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا۔اس سے قبل چین بھی چند مریضوں میں کورونا کی تصدیق کے بعد متحدہ عرب امارات کی 20اور امریکا کی 10پروازوں پر 31دسمبر سے پابندی عائد کر چکا ہے۔