امریکی وزیرخارجہ کی جرمن اور فرانسیسی حکام سے ملاقاتین

January 24, 2022

برلن ( نیوز ڈیسک) یوکرائن پر روسی حملے کے تناظر میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جرمن دارالحکومت برلن پہنچ گئے، جہاں انہوں نے جرمن اور فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کی جس میںیوکرائن پر روسی حملے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ روس اور یوکرائن کے تنازع کے سلسلے میں دورے پر موجود ہیں۔ اس سے قبل وہ یوکرائن بھی گئے تھے۔ وہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاورف سے ملیں گے۔ ملاقات سے قبل وہ اپنے اتحادی یورپی ممالک سے یقین دہانیاں چاہتے ہیں۔