ارمڑ میں اشتہاری کو پناہ دینے پراس کا بھائی گرفتار

January 24, 2022

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ ارمڑپولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو پناہ دینے پے گھر کے مالک کو گرفتار کرلیا ۔اے ایس آئی حیات کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روزانہیں اطلاع ملی کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مصرف خان اپنے بھائی فضل محمد کے گھر میں موجود ہے جس پر پولیس نے چھاپہ ماراتو ملزم فرار ہو چکاتھا پولیس نے اشتہاری کو پناہ دینے اور اسکی مالی معاونت کرنے پر اس کے بھائی فضل محمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔