• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر تعلیم کا بھٹری ڈیم تزئین و آرائش اور سیاحتی منصوبے کا دورہ

پشاور (جنگ نیوز) وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا ارشد ایوب خان نے 3کروڑ 65لاکھ روپے کی لاگت سے جاری بھٹری ڈیم کی تزئین و آرائش ٹورازم پراجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت کیفے ٹیریا، واکنگ ٹریک، سیفٹی ریلنگ اور سیٹنگ ایریا کی تعمیر تکمیلی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ صوبائی وزیر ارشد ایوب خان نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے بھٹری ڈیم کو ایک بہتر سیاحتی و تفریحی مقام کے طور پر ترقی دینے میں مدد ملے گی اور علاقائی سیاحت کو تقویت حاصل ہو گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہترین تفریحی سہولیات میسر آ سکیں۔
پشاور سے مزید