پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جعلی وکلاء اور غیر قانونی طور پر عدالتی احاطے میں سرگرم افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرکے تھانہ شرقی پولیس کے حوالے کردیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کرا دی۔پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق محمد ریحان اور نور زیب کو بغیر لائسنس کے پشاور ہائیکورٹ کے رومز اور لائبریری میں موجود پایا گیا۔ بار کابینہ کی جانب سے دونوں افراد سے پوچھ گچھ کی گئی تو مبینہ طور پر انہوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے مزاحمت کی، جس پر دونوں کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔