پشاور (جنگ نیوز) معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی اسفندیار خان انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ عید گاہ بوٹیال میں ادا کی گئی جس میں مختلف طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، مرحوم ڈاکٹر ظفر علی، اظہر علی، مولانا اسد علی، شیراز اختر، آفاق احمد، اشفاق احمد، ڈاکٹر کاشف احمد کے والد، شجاعت علی، عظمت علی، ہدایت علی، شرافت علی کے چچا، نور الابرار کے ماموں اور بوٹیال کے قومی مشر اعجاز احمد کے بہنوئی تھے۔