پشاور (جنگ نیوز) کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ کے لئے دو روزہ تربیت کا انعقادکیاگیا۔سکول بیسڈ اسسمنٹ تربیت کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔ مینجنگ ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن فریحہ پال نے دو روزہ سکول بیسڈ اسسمنٹ کی تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے لٹریسی سپروائزرز اور تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ اپنے اپنے اضلاع میں جا کر مزید اساتذہ کی لوکل سطح پر تربیت کریں گے۔ ہمارا وژن ہے کہ ہم اگلی دفعہ مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی خواتین اساتذہ کو بھی تربیت فراہم کرینگے اور سکول بیسڈ اسیسمنٹ پروگرام کو ضم علاقوں کے تمام اضلاح تک توسیع دیں گے۔