اغواء کیس میں ملوث ہونے کا الزام بے بنیاد ہے‘سیمار کماری

January 24, 2022

پشاور لیڈی رپورٹر)مینگورہ کی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی سیما کماری نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردیدی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 18 سال سے سرکاری سکول میں بطور استانی فرائض انجام دے رہی ہے اور ایک باعزت خاندان سے تعلق رکھتی ہے ۔بھائی رمیش کمار وزارت دفاع میں سرکاری عہدے پر ہیں جبکہ دوسرے بھائی انجینئر جیسوندر کمار سابق اقلیتی یوتھ منسٹر ہیں اور بہن اریتا کماری محکمہ صحت میں گریڈ اٹھارہ میں ڈیوٹی پر ہے ۔ سات جنوری کو میرے خلاف میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک اغواء کیس میں ملوث ہونے کی خبریں سامنے آئی جن کی تردید کرتی ہوں اور یہ خاندانی جائیداد کا مسئلہ ہے جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور امید کی کہ عدالت انصاف فراہم کرے گی۔