ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کی نئی پالیسی شروع

January 24, 2022

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ نے ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کی نئی پالیسی مرتب کرنا شروع کردی، مجوزہ پالیسی کے تحت ممنوعہ بور کا اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کیلئے سالانہ 5لاکھ روپے ٹیکس جبکہ غیر ممنوعہ بور کے لائسنس کیلئے سالانہ 2لاکھ روپے ٹیکس ادائیگی لازمی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کی منظوری کے بعد سابقہ پالیسی پر عملدرآمد روک دیا جائے گا۔