وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تھر میں بچوں کی اموات سے متعلق رپورٹ پیش

January 24, 2022

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ کی ہدایات پر سیکرٹری صحت نے تھر میں بچوں کی اموات سے متعلق رپورٹ پیش کردی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ گزشتہ تین دنوں میں مٹھی سول اسپتال میں چھ بچے انتقال کرگئے۔انتقال کرنے والے بچوں میں مجموعی اسپیژیا بیماری پائی گئی۔انہوں نے کہاکہ 19جنوری کو ایک بچی کا انتقال ہوا جس کا وزن دو کلو اور وجہ پیدائشی کم وزن تھا۔20جنوری کو ایک بچی کا انتقال ہوا جس کا وزن 2.4 کلو اور وجہ اسپژیا، پری ٹرم تھا۔ سیکریٹری صحت سندھ کے مطابق 19 جنوری کو دو نومولود جڑواں بچیوں کا انتقال ہوا جن کا وزن 1.2 کلو اور وجہ اسپژیا تھا،19جنوری کوہی نومولود ایک بچی کا انتقال ہوا، وزن دو کلو اور وجہ آر ڈی ایس، این این اور اسپیژیا تھا۔انہوں نے کہاکہ 18جنوری کو ایک بچے کا انتقال ہوا، وزن دو کلو اور وجہ پری ٹم، ایل بی ڈبلیو، اسپیژیا تھا۔سیکریٹری صحت سندھ کے مطابق 19جنوری کو گھنشام نامی بچہ انتقال کرگیا، وزن 6.2 کلو اور وجہ نمونیہ، کم وزن، پری ٹرم اور اسپیژیا تھا۔انتقال کرنے والوں میں دو بچوں کا تعلق بدین اور میرپورخاص ہے۔تمام بچوں کو آکسیجن، انکیوبٹرکیئر، این پی او، فور فلیوڈس، ڈبل اینٹی بائیوٹک کور، ہائیڈرو کارٹیسون، ڈوپامائن کور اور دیگر طبی امداد دی گئی۔