دھڑے بندی پارٹی تباہ کرسکتی ہے، پرویز خٹک

January 25, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ دھڑے بندی پارٹی تباہ کرسکتی ہے۔ جس کسی نے ٹکٹوں کی تقسیم کا پارٹی فیصلہ نہ مانا ، اسے سبق سکھائیں گے۔ لوئر دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ مارچ کا بلدیاتی انتخاب ہر صورت جیتنا ہے۔ اس بار رشتے داروں کو ٹکٹ نہیں دیںگے۔