سزا یافتہ مجرموں کی واپسی کامسودہ فائنل، برطانوی حکومت سے شیئر کیا جائیگا

January 25, 2022

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )سزا یافتہ مفرور مجرموں کی واپسی کیلئے سمجھوتے کا مسودہ برطانوی حکومت سے شیئر کیا جائے گا۔ شیخ رشید کی زیرصدارت خصوصی کابینہ کمیٹی کا اجلاس، پاک برطانیہ مجرمان حوالگی معاہدہ بھی جلد مکمل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریٹرنزاینڈ ری ایڈمیشن (Returns and Readmission) معاہدے سےمتعلق وزارت داخلہ میں خصوصی کابینہ کمیٹی کا اجلاس وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت ہوا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کی، وفاقی سیکرٹری وزارت قانون، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلی حکام اجلاس میں شریک تھے،کمیٹی نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریٹرنز اینڈ ری ایڈمیشن معاہدے کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دے د ی، کمیٹی نے معاہدے کے مسودے کو مشاورت کیلئے برطانوی حکومت کیساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔