ضلعی انتظامیہ کے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے دورے

January 25, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے یو سی 126 عطا ٹرک بلاک نیو گارڈن ٹاؤن اور یو سی 127 ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔ انہوں نے 07 گھروں کو چیک کیا اور کوئی مسڈ بچہ نظر نہ آیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ڈبلیو ایچ او صوبائی کوآرڈینیٹر مائیکل کے ہمراہ یو سی 112 سبزہ زار کا دورہ کیا۔ انہوں نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور فنگرمارکنگ کا جائزہ لیا۔