• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارووال سیالکوٹ جانے والی ٹرین کی کالا خطائی اور مہتہ سوجا ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کی منظوری

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے لاہور سے وزیر آباد براستہ نارووال سیالکوٹ جانے والی ٹرین سیالکوٹ ایکسپریس کا کالا خطائی اور مہتہ سوجا ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کی منظوری دی ہے جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن نے اس حوالے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے مذکورہ دونوں ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ سے روانہ سینکڑوں مسافروں کو فائدہ ہو گا ۔
لاہور سے مزید