لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹاؤن پولیس نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروپ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مڑیاں سے رات گئے راہگیروں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان یاسر اور نعیم کو گرفتار کر کے ملزمان سے چھینے گئے 4 موبائل فون، لاکھوں روپے نقدی 2 پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے