لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے تھانہ مناواں کا سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے ریکارڈ، حوالات، مال خانہ اور تفتیشی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے محرر، ریکارڈ روم اور پولکام آپریٹرز کا ریکارڈ چیک کیا جبکہ تھانے میں موجود سائلین کی شکایات سن کر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔دورے کے دوران ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ریکارڈ کی بروقت تکمیل، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور تفتیشی افسران کی روزانہ مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔