• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر لاہور چیمبر کی ڈی سی لاہور سے ملاقات صنعتی مسائل کے مشاورتی حل پر اتفاق

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفہیم الرحمن سہگل کی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر میں صنعتوں کو منتقل کرنے کے نوٹسز اور بس باڈی بنانے والی ورکشاپس کی سیلنگ سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وفد میں سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، سابق صدر میاں انجم نثار، ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن شعبان اختر اور بس باڈی میکرز ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل تھے۔ ملاقات میں بالخصوص بند روڈ پر واقع بس باڈی انڈسٹری کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔
لاہور سے مزید