لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف مقامات پر تین نشے کے عادی افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، یدھی ترجمان کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے شہزادہ پیر دربار، کوٹ کمبوہ کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ دوسرے واقعہ میں داتا دربار چوک کے قریب 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا تھا جبکہ لاری اڈا کے علاقے چاندنی چوک کے قریب 30 سالہ نامعلوم شخص نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیا۔