لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے109 املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے سمن آباد، شاد باغ، گلشن راوی، گلبرگ، فیصل ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں آپریشن کیا۔