• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ، جاوید قصوری

لاہور(نیوزرپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجا ب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پاکستانی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔پنجاب بجٹ مایوس کن ہے ، تعلیم صحت اور زراعت کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے ۔کفایت شعاری درس دینے والوں نے اپنی مراعا ت میں اضافہ کر لیاہے ۔منصورہ میں ڈاکٹر بابررشید،ذکر اللہ مجاہد،محمد فاروق چوہان اور عمران الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی، مزدور، کسان، سرکاری ملازمین، پنشنرز، نوجوانوں اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کے لیے کوئی مؤثر اور جامع حکمت عملی نظر نہیں آتی۔
لاہور سے مزید