لاہور (خصوصی رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اربن ایریاز کے ساتھ ساتھ شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی خصوصی صفائی انتظامات پر عملہ اور مشینری تعینات ہے۔ بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے نشتر ٹاؤن میں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیموں کی جانب سے عطا بخش روڈ، گجومتہ چوک، ہڈیارہ ڈرینز کے اطراف صبح سویرے مینوئل اور مکینیکل واشنگ ایکٹیویٹی مکمل کی گئی۔