• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بھر میں نئے ہسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خواجہ سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں نئے ہسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ تینوں ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم کریں گے۔مشیر صحت پنجاب میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنی توجہ عوامی خدمت پر مرکوز کئے ہوئی ہیں۔پنجاب کی عوام کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم کرنے جا رہے ہیں۔گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور بارے اہم اجلاس منعقدہوا۔مشیر صحت پنجاب میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین بورڈ و سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید اور سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری امیرا بیدار، چیف پلاننگ آفیسر و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تینوں نئے ہسپتالوں کو فعال بنانے کیلئے ہیومن ریسورس اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی ای او آئی ڈیپ و دیگر افسران نے اس حوالہ سے بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر مشیر صحت پنجاب میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنی توجہ عوامی خدمت پر مرکوز کئے ہوئی ہیں۔پنجاب کی عوام کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہا کہ تینوں ہسپتالوں کو بروقت مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لاہور سے مزید