لاہور (خصوصی رپورٹر )پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کاقیام امن کیلئے کردارسرمایہ افتخار ہے۔دنیا بھر کے سیاسی پنڈت قیام امن کیلئے ہماری ریاستی ترجیحات اور خدمات کوقدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔عالمی ضمیر نے پاکستان کے فلسفہ امن پر اپنے اعتماد کی مہرثبت کردی ہے۔پاکستان نے برادراسلامی ریاست ایران اورامریکہ کے درمیان پل کاکرداراداکرتے ہوئے انسانیت کوتھرڈ ورلڈ وار سے بچالیا ۔