عثمانیہ بازار کے تاجروں کا وارداتوں کے خلاف احتجاج

January 25, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈکیتی،چوری کی وارداتوں کے خلاف گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت عثمانیہ بازار کے صدر پرویز گجر، مٹھو گجر اورانجمن تاجران کے عارف نے کی،مظاہرے میں اعظم شیخ، رانا فاروق، راشد قریشی،نعیم شہزاد،محمد شکیل،کفایت حسین، احسن سمیت درجنوں تاجروں نے شرکت کی۔ تاجروں نے ٹائر جلاکر روڈ بلاک کیا اور ملتان پولیس،خصوصاً صدر پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔