مریم نواز نے محمد زبیر کو ’لکی‘ کیوں کہا؟

January 25, 2022

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے ترجمان محمد زبیر کو خوش قمست قرار دے دیا۔

مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر نواز شریف کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

محمد زبیر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے میاں محمد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ہے۔

مریم نواز نے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’زبیر صاحب آپ تو بڑے ہی خوش قسمت ہیں۔‘

خیال رہے کہ مریم نواز ٹوئٹر پر اکثر و بیشتر والد سے محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور پاکستان میں لیگی کارکنان کی جانب سے محبتوں کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کرتی رہتی ہیں۔