راچڈیل پرائیوٹ ہائر اور ہیکنی سروس کا دو روزہ ہڑتال کا اعلان، ڈرائیوروں کا احتجاج

January 26, 2022

راچڈیل ( ہارون مرزا ) کلین ائیر زون چارجز کیخلاف راچڈیل پرائیوٹ ہائر اور ہیکنی سروس کی جانب سے دو روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا۔ ترجمان ریپڈ ایسوسی ایشن نے صور تحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان و کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد اس پیشہ سے منسلک ہے لوکل کونسل کی جانب سے نئی شرائط نافذ ہونے پر ڈرائیورز سراپا احتجاج ہیں کورونا بحران کی وجہ سے سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے لوکل کونسل کی جانب سے سخت شرائط کے نفاذ سے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد بیروزگاری کا شکار ہو جائیگی کورونا بحران کے دوران بدترین معاشی حالات کا سامنا کرنیوالے مزید بحرانوں کے متحمل ہرگز نہیں ہو سکتے گریٹر مانچسٹر کی ودیگر کونسلوں بری اور بولٹن وغیرہ کے ڈرائیوروں نے بھی مطالبات کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ڈرائیوروں کا موقف ہے کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پورے ناتھ ویسٹ میں ہڑتال کا دائرہ کار پھیلایا جا ئے گا۔بری پرائیویٹ ہائر ایسوسی ایشن کی جانب سے کلین ائیر چارجز گاڑیوں کے سٹینڈرز کے حوالے سے ڈیجیٹل اشتہاری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ رپیڈ ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بری ‘ راچڈیل اور دیگر کونسلز کے کلین ائیر چارجز کے حوالے سے ڈرائیورز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہم اپنے جائزمطالبات کیلئے آواز اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد اس پیشہ سے منسلک ہے جو کونسل کی نئی گائیڈ لائن سے متاثر ہوگی نئی گائیڈ لائن کے مطابق گاڑیوں کی خریداری ناممکن ہو کر رہ جائے گی ۔