اسکاٹ لینڈ میں اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لگائی پابندیاں نرم

January 26, 2022

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ میں اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کرسمس کے موقع پر لگائی گئی پابندیوں میں بڑی حد تک نرمی کردی گئی ہے، پب، نائٹ کلب اور تھیٹر اب پوری استعداد کے ساتھ کام کرسکیں گے، ریسٹورنٹس وغیرہ میں ٹیبل سروس اور ایک میٹر دوری کی جسمانی حد ختم کردی گئی ہے، ویکسین پاسپورٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی اور گھروں میں صرف تین گھرانوں کے افراد کے جمع ہونے کی پابندی کو بھی ختم کردیا گیا ہے تاہم عوام سے کہا گیا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو ابھی وہ گھروں سے ہی کام کریں، نیز پبلک ٹرانسپورٹ اور ان ڈور مقامات پر ماسک پہنیں، اسکاٹش فسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ہم نے جو پابندیاں عائد کی تھیں وہ ضروری تھیں اور انہوں نے حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اگرچہ ان کے کاروبار اور لوگوں پر منفی اثرات بھی مرتب ہوئے لیکن عوام نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا، اسکاٹ لینڈ کے ڈپٹی فرسٹ منسٹر جان سونی نے کہا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا اور مستقبل میں اس کی نئی اقسام کے آنے کے خطرات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا، ابھی کئی چیلنجز سامنے آسکتے ہیں اور ہم معروضی صورتحال کے مطابق ضروری اقدامات کریں گے۔