الطاف شاہدکے برادر نسبتی کے انتقال پر پی ایس پی رہنماؤں کی تعزیت

January 26, 2022

مانچسٹر ( پ ر ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر الطاف شاہد کے برادر ان لاء چوہدری مختیار احمد انجم کے انتقال پر پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال، پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس احمد قائم خانی، وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی ،جوائنٹ سیکریٹری محمد رضا، پی ایس پی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود، برطانیہ بھر سے عہدیداروں اور کارکنان نے الطاف شاہد سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالی مرحوم کی بے حساب مغفرت فرمائے اور ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائےاور تمام لواحقين کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین