حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی زندگی مشعل راہ ہے، مقررین کانفرنس

January 26, 2022

جنڈ(نمائندہ جنگ)یوم وفات حضرت ابوبکر صدیق ؓکے حوالے سے سنی علماءکونسل کے زیر انتظام تقریب کاا نعقاد کیا گیا ۔ مہمان خصوصی مفتی مجیب الرحمن جب کہ دیگرمہمانان گرامی میں صدر بارایسوسی ایشن سفیر احمد فرخ ایڈووکیٹ، نائب صدر ملک محمد رمضان ایڈووکیٹ ، انیس احمد شاہد پر یشوال مفتی محمد عبداللہ ، قاری ابرار حسین قادری، مفتی محمود الحسن،مفتی اعجاز ، مولانا بشیر قریشی، قاری نور زمان سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا ۔آپ کی ساری زندگی رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے ۔