پولیس پارٹی پر فائرنگ

January 26, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ گولڑہ پولیس کو محمد اقبال گجر ایس آئی نے بتایا کہ سروس روڈ پر تین اشخاص ڈھوک کھوکھراں کی جانب سے آئے جن کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس سے سرکاری گاڑی کا نقصان ہوا۔